لندن (نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیاہے کہ چہرے پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو 3200 پائونڈز تک جرمانہ کیاجائے گا۔بورس جانسن نے کورونا کے حوالے سے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بار بار چہرے کو ڈھانپنے کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر 3،200 پائونڈتک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ اس سے قبل دکانوں اور عوامی ٹرانسپورٹ جیسے مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شخص کو پائونڈ100 کا جرمانہ ہوتا تھا جو اگر دو ہفتوں میں ادا کیا جاتا ہے تو اسے 50 پائونڈ کردیا جاتا ہے لیکن اس کی حد 100پائونڈ زسے زیادہ نہیں ہوتی تھی ۔لیکن آنے والے ہفتوں میں نئے اقدامات کے تحت ، بار بار ماسک کااستعمال نہ کرنے والے ہر خلاف ورزی پر جرمانہ دوگنا ہوتا جائے گا جو کہ زیادہ سے زیادہ 32سو پائونڈ تک جائے گا۔