کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا بیٹیوں سے متعلق کہنا ہے کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں۔’’خدا اور محبت‘‘ میں ’ماہی ‘ کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی روبینہ اشرف کا اپنی زندگی میں آئے ایک کڑے وقت اور بیٹیوں کے ساتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ بہت یقین سے سمجھتی ہیں کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں۔