نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ماں بن جانے کے بعد زندگی نہیں رک جاتی۔ بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ اپنے خواب خود کو یاد دلاتے رہیں اور ماں بن جانے سے زندگی نہیں رکتی ہے ، ماں بننے کا عمل زندگی کو بدل ضرور دیتا ہے لیکن آخر میں وہی ہوتا ہے جو آپ چاہتے ہیں، ماں بننے کے بعد اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ایک اچھی ماں نہیں ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ماں بننے کا عمل آپ کے خوابوں کے آڑے نہیں آ سکتا، وہ پوری دنیا کی خواتین کو یہی بتانا چاہتی ہیں ۔