کراچی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اورماورا حسین نے عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے ‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمد سن کروہ جذباتی ہوگئیںاور عاطف اسلم کی آواز سن کر ان کے آنسو نکل آئے ۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کوک سٹوڈیو سیزن 12 کاآغاز خوبصورت حمد ’’وہی خدا ہے ‘‘ پڑھ کر کیا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔ تاہم عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف عام لوگ شامل نہیں ہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی عاطف اسلم کو حمد پڑھنے پر بے حد سراہا ہے ۔ ماورا حسین نے بھی عاطف اسلم کو سراہتے ہوئے لکھا ماشا اللہ عاطف اسلم کو خدا نے بے پناہ خوبصورت آواز سے نوازا ہے ۔ ’’وہی خداہے ‘‘ بچپن سے میری پسندیدہ حمد ہے ۔ ماورا حسین نے بھی حمد سن کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمد سن کر ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔