لاہور(کلچرل رپورٹر،نیٹ نیوز)معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے اداکارہ ماہ نور بلوچ کی16 برس کی عمر میں شادی ہوگئی تھی اوراسی لیے وہ جلد نانی بن گئیں،کوئی ماہ نور بلوچ کو عمر رسیدہ کہے تو برا لگتا ہے ۔ ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان نے بشریٰ انصاری سے ماہ نور بلوچ کے حوالے سے سوال کیاتوانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہامجھے بہت غصہ آتا ہے کہ جب لوگ ان کی عمر کو خوبصورتی سے جوڑتے اور ماہ نور بلوچ کی عمر کی باتیں کرتے ہیں۔ اس کی اتنی زیادہ عمر نہیں لیکن لوگوں نے ’ہوّا‘ بنا دیا ۔ ماہ نور بلوچ بہت پیاری ہیں اور عمر رسیدہ تو بالکل بھی نہیں ۔واضح رہے ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ میں اپنی بہن عاصمہ عباس سے 6 سال بڑی ہوں اور مجھے اپنی ماضی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی۔