لاہور(کامرس رپورٹر) کورونا کے باعث الیکٹرونکس مصنوعات کی امپورٹ متاثر ہونے کی وجہ سے مارکیٹس میں قیمتیں بڑھ گئیں۔ سردیوں کی آٹمز گیزر، ہیٹر اور دیگر اشیا کی قیمتیں ایک سے 6 ہزار تک مہنگی ہوگئیں۔دوسری جانب ادرک کاسرکاری ریٹ 545 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 700 سے زائد میں فروخت ہوا۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق سیب 2 رو پے کمی کے بعد 123 روپے کلو، امرود 93 روپے کلو پر مستحکم، کیلا ایک روپیہ اضافے کے بعد 78 روپے درجن، ناریل 155 روپے فی عدد پر مستحکم، انگور 5 روپے کمی کے بعد 200 روپے کلو، کھجور 215 روپے کلو پر مستحکم، فروٹرایک روپے اضافے کے بعد 80 روپے درجن، کینو 75 روپے درجن پر مستحکم، مسمی 2 روپے اضافے کے بعد 82 روپے کلو، انار 340 روپے کلو پر مستحکم، آلو 60 روپے کلو پر مستحکم، پیاز 57 روپے کلو پر مستحکم، ٹماٹر 10 روپے کمی کے بعد 110 روپے کلو، لہسن 270 روپے کلو پر مستحکم، ادرک 5 روپے اضافے کے بعد 545 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں ادرک کی 700 روپے کلو تک فروخت جاری ہے ۔ برائلر کی ٹرپل سنچری برقرار، 7 روپے اضافے کے بعد 320 روپے کلو ہو گیا۔انڈے پھرایک روپیہ مہنگے ، 181 روپے فی درجن ہو گئے ۔