لاس اینجلس( شوبز ڈیسک) مبینہ طور پر اپنی ہم جنس پرست بیوی سے طلاق کے لیے امریکی عدالت سے رجوع کرنے والے ہولی ووڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ کو عدالت نے طلاق کے لیے نامکمل کاغذات جمع کرائے جانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گلوکارہ مائلی سائرس اور اداکار لیام ہیمس ورتھ نے رواں برس اگست میں علیحدگی اختیار کرلی تھی،رپورٹ کے مطابق عدالتی نوٹس میں لیام ہیمس ورتھ کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے درکار دستاویزات جمع کرانے سمیت قانونی طریقہ کار کی پیروی کریں۔