لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار شمعون عباسی نے مایا علی کے آئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ کو بھارتی چربہ قرار دے دیا۔ شمعون عباسی نے فیس بک پر آئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آئٹم سانگ میں موجود دیگر لڑکیوں کا ڈانس بھارت جا کر ریکارڈ کیا گیا پھر پاکستان میں ہیروئن کو گرین سکرین کے سامنے ڈانس کرایا گیا اور پھر دونوں کو جوڑ دیا گیا۔شمعون عباسی نے یہ بھی کہا کہ اس طرح یہ گانا تیار ہو گیا، اب قوم تخلیق کے نام پے بنائے جانے والے ’چربہ گیت‘ کو دیکھنے کیلئے تیار رہے۔ ،ساتھ ہی اداکار نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات ہے کہ وہ ہمارے فوجی جوان مارتے جائیں اور ہم ان کی کاپی مارتے جائیں۔