لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھرواپس آگئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے ۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنی ایک تصویرشیئرکی، شیئرکی جانے والی تصویرمیں وہ اپنے گھرمیں موجود ہیں۔ ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’آخرکار 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھرواپس آ گیا ہوں۔ ‘اداکار نے لکھا کہ ’اِس دوران میں نے زندگی پر غورو فکرکرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے ۔‘ انہوں نے لکھا کہ’ اور مجھے یہ احساس ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں ۔ہمایوں سعید نے سوالیہ اندازمیں لکھا کہ’ انشا اللہ اِس مشکل وقت میں ہم مستحق لوگوں کی مدد کیلئے ہرممکن طاقت اورطریقے سے کام کریں گے ۔