نیویارک ( شوبز ڈیسک) معروف پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی پہلے ورلڈ ٹور بیڈ کے دوران پہنی گئی جیکٹ ایک لاکھ ڈالر میں نیلام کر دی گئی۔جیکٹ کی پشت پر مائیکل جیکسن کے دستخط موجود ہیں۔جیکٹ کو ٹیکساس کی معروف کاروباری شخصیت ملٹن ویرٹ نے 100 کے قریب دیگر اشیا کے ساتھ فروخت کیا۔