مکرمی ! پاکستان میں گندم کے حالیہ بحران اورآٹے کی بڑھتی ہوئے نرخوں پر سراپا احتجاج عوام اوراپوزیشن سیاسی جماعتیں برسراقتدار حکومت کی ناقص گورنس کوقرار دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سیاسی و معاشی بحران کے خلاف جاری مظاہروں کے دبائو اور آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف میں مبتلا حکومت نے گزشتہ روز پاکستان کے عوام کے لیے آٹے کی مفت تقسیم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آٹے کا مصنوعی اورخود ساختہ بحران پیدا کرکے پورے قوم کو اذیت ناک صورت حال سے دوچار کیا گیا ہے۔ بازاروں اور چوکوں میں سرکاری آٹے کے ٹرکوں کے سامنے سارا سارا دن لائنوں میں کھڑی غریب عوام کو روٹی کے نوالے کے لیے مجبورکرکے ذہنی اور نفسیاتی مریض بنا دیا گیا ہے ۔۔ حکومتی ادارے سرکاری اور مفت آٹا غریب اور مستحق خاندان کی گھروں تک بھی بہت آسانی سے پہنچا سکتے ہیں۔ حکومت کے ان اقدامات سے عوام کی عزت نفس بھی مجروح نہیںہو گی۔ ( قاضی محمد شعیب ،ایبٹ آباد)