کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیرکا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔پاکستان کی مشہوراداکارہ نیلم منیرنے انٹرویو کے دوران کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔ میں نے کرئیر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔اداکارہ سے محبت اورشادی سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ محبت بہت مشکل چیزہے جومجھ سے نہیں ہوتی، جو مجھ سے محبت کرے گا اس میرے دل کے تک جانا ہوگا جو بہت مشکل کام ہے۔ میں اپنے سارے معاملات اللہ پرچھوڑتی ہوں، جوہوتا ہے بہتر ہوتا ہے۔اداکارہ سے پوچھا گیا اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اب کیا کرنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ہیں، اگرآگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔