`کراچی(این این آئی)ملک میں ستمبر میں خام تیل کی در آمد میں34فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق ستمبر میں 5لاکھ 70ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ اگست میں خام تیل کی در آمد 4لاکھ24ہزار354ٹن رہی تھی ،ستمبر میں ڈیزل کی در آمدمیں بھی 35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور 1لاکھ33ہزار ٹن سے زائد ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ اگست میں ڈیزل کی در آمد 98ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی ،پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 7فیصد اضافے سے 5لاکھ33ہزار649ٹن رہی جبکہ اگست میں4لاکھ99ہزار 642ٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا ، ستمبر میں ہائی اوکٹین کی در آمد26فیصد کمی سے 3599ٹن رہی جبکہ اگست میں4851ٹن ہائی اوکٹین در آمد کیا گیا تھا ۔