اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس کل 18ستمبر سہ پہر 3بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن پر مشاورت ہوگی۔ پارٹی چیئرمین سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے ۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملک گیر دوروں پر بھی غور کیا جائے گا اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کے بعد پارٹی حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔