کراچی (سٹاف رپورٹر) تحقیقاتی اداروں اورپولیس نے ایم کیو ایم لندن و بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتارملزم کی نشاندہی پر کراچی یونیورسٹی کے ایک شعبہ سے اسلحہ،لٹریچر،اہم تنصیبات کی تصویریں،نقشے ،کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،موبائلزفون اورمقتولین کی تصاویریں برآمد کرلی،کراچی پولیس کے ایک افسرنے نام ظاہرنہ کرنیکی شرط پربتایا کہ تحقیقاتی اداروں اورپولیس نے ایم کیوایم لندن اوررا سے تعلق رکھنے والے شاہدعرف کے ڈی والااورعادل انصاری کیساتھ گرفتارماجد جمیل کی نشاندہی پرمنگل کی شام پانچ بجے کراچی یونیورسٹی اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹرمیں چھاپہ مارا تاہم تالالگا ہونے پرڈائریکٹرایڈمنسٹریشن شہزاد ممتازکوطلب کرکے انکے سامنے تالاکھول کرماجد جمیل کی الماری اورمیزکی درازسے بھاری مقدارمیں اسلحہ،لٹریچر،اہم تنصیبات کی تصویریں، نقشے ،کمپیوٹر،لیپ ٹاپ ،8 سے 10 موبائلز فون اورقتل افراد کی تصاویریں برآمد کرلیں،مذکورہ ڈپارٹمنٹ اوراسکے اطراف 5 گھنٹے تک سرچنگ کی گئی،ذرائع نے بتایا کہ ماجد جمیل اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹرمیں 17 گریڈ کا افسراورکمپیوٹرآپریٹرہے اسے ایم کیوایم لندن نے بھرتی کرایا تھا اسکا ایک بھائی قتل ہوچکا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ ماجد جمیل کراچی یونیورسٹی کا وہ واحد ملازم تھا جوچھٹی کے روزہفتے اوراتوارجبکہ عید پربھی یونیورسٹی آتا تھا۔