کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرلی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کی یہ دوسری شادی ہے ، ایم کیو ایم رہنما کی پہلی اہلیہ سے 3 بیٹیاں اور وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ خاتون اینکر کی پہلی شادی 2013 میں ہوئی تھی جو کچھ ماہ رہی جس کے بعد ان کی طلاق ہوگئی تھی۔