لاہور(نمائندہ خصوصی سے )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ،ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس اور مشکل ترین حالات کے باوجود رواں مالی سال میں ٹرسٹ بورڈکودو ارب اڑتالیس کروڑ دس لاکھ روپے کی آمدن قابل فخر بات ہے ۔جو سابقہ سالوں کی نسبت تاریخی عمل ہے ۔جس پر میں تمام ذونل ایڈمنسٹریٹرز و دیگر سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔بلا شبہ سب کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے ذونل ایڈمنسٹریٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور ان سے رواں مال سال2020-21 کے دوران بورڈ کی آمدن سمیت دیگر معاملات میں بہتری کیلئے تجاویز بھی طلب کیں ۔