ریاض(نیٹ نیوز)سعود یہ کی خصوصی فورسز نے یمن میں داعش کے امیر ابو اسامہ المہاجر ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ۔٭کابل (نیٹ نیوز)امریکہ اور افغانستان نے طالبان کی جانب سے افغان میڈیا کو طالبان مخالف بیانات نشر کرنے پر حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی کی مذمت کی ہے ۔٭ لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ کے نئے سٹیلتھ جنگی طیارے ایف35 بی لائٹننگ دوم نے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کیلئے تربیتی مشن کے دوران اپنی پہلی عملی پرواز کی۔٭ برسلز(این این آئی)یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے پانچ سالہ وقفے کے بعد روس کو دوبارہ ووٹ کا حق دے دیا ہے ۔٭لیما(آن لائن)پیرو کے وزیر دفاع ریٹائرڈ جنرل جوز ہیورٹا گزشتہ روز فوجی ٹھکانوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔برلن(این این آئی)جرمنی میں گرمی کا 72سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔