لاہور(کر ائم رپو رٹر ) متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات سے محروم کردیا گیا شالامار ، سا ند ہ ، فیصل ٹا ئو ن ، لٹن روڈ ،ہر بنس پو رہ ، مسلم ٹاون ، نشتر کا لو نی میں فیملز کو ہر غمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے ۔ ادھر گارڈن ٹاون، گلبرگ، شادمان، ملت پارک سے کاریں جبکہ شمالی چھاؤنی، چوہنگ، گرین ٹاون، بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری وچھینی گئیں ہیں ۔ شاد باغ کے علاقے میں میڈیکل سٹور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوئوں نے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بناتے ہوئے 90 ہزار لوٹ کر فرارہو گئے ۔