اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ)جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے حکومت کا ساتھ د یتے ہوئے آزادی مارچ کی مخالفت کااعلان کردیا۔وفاقی وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری اوروفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی نے مفتی نعیم سے ملاقات کی۔اس موقع پرمفتی نعیم نے کہا طلباکوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیاجائے ۔مدارس کودھرنے ،احتجاج یامارچ کیلئے استعمال نہیں کیاجاناچاہئے ۔مارچ میں شریک طلبا زخمی ہوئے تو مدارس بدنام ہونگے ۔ایسی صورتحال میں اپنے طلبا کا دنیا میں تعارف نہیں کر سکیں گے ،ہماری جامعہ میں 53ممالک کے طالبعلم تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا تو کوئی ملک اپنے طلاب کو یہاں نہیں بھیجے گااور اس سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب ہوگا۔