احمد آباد (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کا فیصلہ دوسرے روز ہی ہوگیا ۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد کی غیر معیاری وکٹ پر متنازعہ شکست نے انگلینڈ کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔میچ کے دوسرے روز بھارت کو جیتنے کیلئے 49 رنز کا ٹارگٹ ملا جو بھارتی ٹیم نے بغیر نقصان حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 112 جبکہ دوسری میں 81 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 145 رنز بنائے تھے ۔ اکسار پٹیل مین آف دی میچ ۔ دوسری طرف انگلینڈ کے کرکٹ پنڈتوں نے احمد آباد کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔