مکرمی !اپنی زندگی کو بہتر اور پر سکو ن بنا نے کیلئے نماز با قا عدگی سے پڑھیں ۔ یا حیی یا قیو م کا ورد کریں ۔ عفوودر گزر سے کام لیں ۔ دوسروں کی را ئے کا احترام کریں ۔ زند گی میں میانہ روی اختیا ر کریں ۔ مفاد عامہ کے کا مو ں میں حصہ لیں ۔ انا کے خول سے با ہرآ کر مثبت طرز فکر اور رویہ اپنا ئیں ۔ غیبت اورجھوٹ سے بچیں ۔ ظالمانہ رویہ تر ک کر دیں ۔ نفر ت کینہ بغض اور شک کر نا چھوڑ دیں ۔ کسی سے مسکرا کر اخلاق سے ملنا بھی نیکی ہے ۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ۔ ذکر و اذکار کا اہتمام کریں تبھی سبھی مشکلیں اور پر یشانیاں ختم ہو سکتی ہیں ۔ نر می اور رحمدلی کو اپنا ئیں ۔ اچھی سو چ رکھیں ۔ اپنی حا جتو ں اور ضرورتو ں کی فر یا د صرف اور صرف اﷲرب العزت سے ہی کریں ۔ اﷲسے دعا کریں ،ثا بت قدم رہیں ، صبر اور شکر کریں ۔استقا مت اور دلجمعی کے ساتھ اﷲ کی مخلو ق کی عزت اور خد مت کریں ، اپنی زندگی کو آ سان بنا نے کی کو شش کریں ۔ اچھے خیالات کے ساتھ آ گے بڑھیں ۔ اﷲ کو راضی کر نے کی کو شش اور فکر کریں ۔ دین داری کو اپنا ئیں ۔ ان باتو ں پر عمل کر نے کی کو شش کریں اور اپنی زندگی پر سکو ن بنا ئیں ۔ (شہریار اکرم گوجرانوالا)