لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیاہے ۔انہوں نے وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام کے تحت رضاکاربھرتی کرنے کے احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمحمداجمل بھٹی، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان، میاں زاہد، عبدالرزاق، ڈاکٹر خالدمحموداوردیگرافسران نے شرکت کی۔ وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام میں بھرتی کے عمل کی تمام نگرانی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام کیلئے محکمہ میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے ۔ صوبائی وزیرصحت نے پنجاب میں کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے انتظامات کاجائزہ بھی ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام میں رضاکارہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اورمریضوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دارہونگے ۔