لاہور(سٹاف رپورٹر)لیسکو کے میٹر ریڈرز نے نئے سافٹ ویئر کے تحت بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں چندمیٹرریڈر نے شرکت کی جنہوں نے جدیدسسٹم کے تحت نئے سافٹ ویئر سے میٹر ریڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس نظام سے کام کا بوجھ بڑھ جائے گا ایسا نظام جو مزدور کے خلاف ہو اسے قبول نہیں کیا جائے گا ۔