پشاور (92نیوز )متحدہ مجلس عمل کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایم ایم صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کی زیر صدارت ملا کنڈ میں ہو اجس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مجلس عمل کی الیکشن مہم کو پورے صوبہ میں تیز کیا جائے گا،اس سلسلہ میں کارکنان کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں مرکزی قائدین کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق 21جولائی کو مانسہرہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں مرکزی قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، 22 جولائی کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ عام ہو گا ،اس کے بعد 23 جولائی مردان میں ایم ایم اے کے مرکزی قائدین کا آخری جلسہ ہو گا ۔