لاہور(سٹاف رپورٹر ) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر ملک محمد یوسف کی اہلیہ منگل کی شام انتقال کرگئی تھیں مرحومہ کی نما زجنازہ بدھ کو میانی کی جنازگاہ میں اداکی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد اور احرار کارکنوں نے شرکت کی۔مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد مغیرہ،مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد قاسم بلوچ،حاجی محمد لطیف اور دیگر نے انتقال پر گہر رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے ۔