اسلام آباد(صباح نیوز)عوام کیلئے بری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔ سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی گارنٹی(سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا۔ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائیگا۔ اضافی وصولیاں ماہ ستمبر ہ کے بلوں میں کی جائینگی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ اس فیصلے سے صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا۔