لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ انہیں بھی بالی ووڈ فلم ’ ’رئیس‘‘ کی پیشکش ہوئی تھی ۔ ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ایمان علی سے پوچھا کہ شاہ رخ خان والی فلم کی پیشکش پہلے آپ کو ہوئی تھی جس کے جواب میں ماڈل نے مسکرا کر ہاں میں جواب دیا۔بعدازاں میزبان نے ایمان سے کہا کہ تم نے شاہ رخ خان سے سکرپٹ ہی مانگ لیا کہ پہلے تم سکرپٹ پڑھو گی جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے فون آیا تھا جس میں انہوں نے مجھے شاہ رخ کے ساتھ فلم کی پیشکش کی تھی اور میں نے جواب میں ان سے سکرپٹ بھیجنے کہاتھا۔ایمان علی نے مزید کہا کہ سکرپٹ پڑھنا تو ہمارا حق ہے میں اپنے دوستوں کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ پاگل ہوگئی ہو تم نے شاہ رخ کی فلم کا سکرپٹ مانگ لیا، اس کے ساتھ تو فلم کرنے کے لیے دنیا بھر کی اداکارائیں خواہش مندہوتی ہیں۔