ویلنگٹن ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی پلیئر سونی بل ولیمز کو اسلام قبول کیے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ میری رہنمائی فرما، مجھے استقامت عطا فرما، مجھے بہتر انسان بنا اور بہتر شخص بنا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سونی بل ولیمز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اسلام قبول کرنے سے قبل میں گناہ کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔ میں خود کو بہت کچھ سمجھتا تھا، جو میں نہیں تھا ۔اب میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ولیمز کا کہنا تھا کہ اس سارے سلسلے میں چند سال لگے لیکن انہیں اللہ مل گیا، اسلام مل گیا اور انھیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا موقع ملا۔ مجھے مسلمان ہونے ، اس کی صداقت اور سچائی پر فخر ہے ۔