کراچی(شوبز ڈیسک) گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں ایک وقفے کے بعد اب واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔محسن عباس اپنے ایک نئے گیت کیساتھ واپس آرہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گانے کا پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس کا نام ’’ روح ‘‘ رکھا ہے ۔ گانے کے پوسٹر پر اب تک نعمان اعجاز، اداکارہ نمرہ خان، ہدایت کار ثاقب ملک اور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر کی جانب سے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔