لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارمحب مرزا نے بھی ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی پہلی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام تو ابھی سامنے نہیں آیا البتہ اس کی کاسٹ ضرور سامنے آگئی ہے ۔فیشن انڈسٹری کا مقبول نام حسن شہریاریٰسین(ایچ ایس وائے ) بھی اس فلم کے ذریعے اداکاری کا آغازکرنے جارہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں محب مرزا،سارہ لورین،صنم سعید،شمعون عباسی،نیئراعجازاور علی کاظمی نمایاں ہیں۔