لاہور( سٹاف رپورٹر) مجلس گنج بحش ا سلام پورہ کے زیراہتمام جامع مسجد عثمانؓ میں علامہ مولانا فرحان رضوی کے زیرنگرانی فکرحسین کانفرنس ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولاناپیر غلام رسول قاسمی نے کہاہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ،امن محبت بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو نا صرف محرم الحرام میں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے ،انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ محرم الحرام امن ،محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں ،شہادت سیدنا امام حسین ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے ،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا ۔ ،سیدنا امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ گئے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں ،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکرواضح پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے اس موقع پرعلامہ مولاناڈاکڑمفتی محمدعمران انورنظامی،علامہ مولانا طاہر جمیل نقشبندی،علامہ مولانا غلا م فرید،علامہ مولانا مفتی سیف اﷲ باروی،علامہ مولانامشتاق احمد فیضی،علامہ مولاناسیدجلال شاہ سیالوی ،علامہ مولانا عمرسکندر ،علامہ مولاناغلام اکبرخان بھی موجود تھے ۔