لاہور(خبرنگارخصوصی)شیعہ علماء کونسل کے رہنما سید آصف علی زیدی نے کہا ہے کہ محرم میں قیام امن و امان کے لئے ضلعی حکومت نے مثالی اقدامات کئے ہیں،سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کا کام وقت سے پہلے مکمل کرلیا گیا ہے ،وہ مسجد علامہ حائری وسن پورہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پراہل علاقہ سے گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر اے سی شالامارٹائون ظہیر لیاقت بیگ ،ٹی ایم او شالیمار ٹائون ملک طارق ، راجہ ریاض، محبوب رضوی ،صفدر علی بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ وسن پورہ کے علاقہ میں انتظامیہ نے ذمہ داری سے فرائض انجام دئیے ہیں اور یہاں جلوس کے راستوں پر وقت سے پہلے لائٹس لگانے کا کام مکمل کرلیاہے ، اے سی شالامارٹائون ظہیر لیاقت بیگ نے کہاکہ کسی بھی عزادار کو شکایت ہو تو مجھ سے رابط کرسکتا ہے ، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر نو محرم کے مرکزی جلوس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،شالامار ٹائون کا عملہ ہر جلوس کے ہمراہ رہے گا ، امام بارگاہوں کے باہر کھمبوں پربھی لائٹس نصب کردی گئی ہیں تاکہ جلوس کے راستہ مکمل طور پر روشن رہے ۔