پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کے کیس کی منتقلی کی درخواست مستردکردی۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہماری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے ۔