اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر نگار خصوصی ،خصوصی نیوز رپورٹر)وزارت داخلہ نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیرکوافغان صدراشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایک مرتبہ کابل جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، ان کا نام خاڑکمر واقعہ کے بعد سے ای سی ایل میں شامل تھا۔قبل ازیں شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سے منتخب ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کابل جانے سے روک دیا تھا۔