لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے نئے گانے ’’ کملی‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس میں وہ شیرے رائے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جس کو وزیر آباد کی مقامی حویلی میں عکسبند کیا گیا جبکہ گانے کی ویڈیو کا پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے گانے کے بول احسن عباس خان نے لکھے ہیں جس کی موسیقی خالد خان نے ترتیب دی ہے ۔گانا آئندہ ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔