لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار و ہدایت کار طاہر انجم کا محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’’ڈولی ڈارلنگ‘‘ تیسرے ہفتے میں داخل،ریکارڈ بزنس کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مصنف ہدایت کار و اداکار طاہر انجم کا نیا سٹیج ڈرامہ’’ڈولی ڈارلنگ‘‘ ان دنوں محفل تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ایک ملاقات کے دوران طاہر انجم نے بتایاکہ’’ڈولی ڈارلنگ‘‘ عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکاہے جس کا ثبوت اس کا تیسرے ہفتے میں داخل ہونا ہے ۔ اس لئے میں اس کی گولڈن جوبلی مناؤں گا ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں گلفام، زارا خان، نداچودھری،آفرین خان، دیا جٹ، عامرسوہنا،پرویزخان،شاہد نوشاد اور ایم اے ٹھاکر شامل ہیں۔اس کے پروڈیوسر نعیم احمد ہیں۔