لاہور (92نیوزرپورٹ) حکومت پنجاب نے 25 لاکھ غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت کے ‘’احساس پروگرام’’ اور پنجاب حکومت کے ‘’وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج’’ کے اشتراک کے ذریعے مستحق خاندانوں کو دونوں پروگرام کے تحت مالی امداد کی رقم کی مشترکہ ادائیگی کی جائے گی۔مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد یکمشت 12 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے ۔ غریب اور مستحق افراد 7 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔