اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف لیتے ہی سابق وزیراعظم کے سیکرٹری عامر سہیل کوفوری طور پر عہدے ہٹا کر گریڈ 21 کے سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم کو اپنا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا ۔ سابق سیکرٹری سہیل عامر کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ۔اس سے قبل محمد اعظم ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران تعینات تھے جبکہ وہ سیکرٹری کے پی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔