لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہیے اور کسی کے بارے میں صحیح یا غلط رائے دینے سے گریز گریں۔محمد حفیظ کی جانب سے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے تحفظات کے اظہار پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے ان کی کلاس لے لی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کو صحیح یا غلط کا بتانا کسی کھلاڑی کا کام نہیں، دیگر ملکوں میں کرکٹر ایسا نہیں کرتے ، محمد حفیظ کو بھی اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا چاہیے ۔صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو فیصلہ کن بنانے کے لئے تجاویز زیر غور ہیں۔