لاہور (سٹاف رپورٹر)با نی سنی تحریک امیر شہداء اہلسنت محمد سلیم قادری کا یوم شہادت ملک بھرمیں منایا گیا قرآن خوانی ،ایصال ثواب کے لئے تقریبات منعقدکی گئی جس میں مشن جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ شہید محمد سلیم قادری مشن اعلیٰ حضرت کے پاسبان اور باطل کے سامنے ٹھوس چٹان تھے ،شہید محمد سلیم قادری نے عوام اہلسنت میں شعور اجاگر کرکے نظریئے کے تحفظ کو یقینی بنایا ،انتہا پسند جہاد کے نام پراہلسنت کی مساجدوں اور مدرسوں پر قبضے کرکے اپنا خو دساختہ مذہب مسلط کرنا چاہتے تھے ۔