کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر)پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔