کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تنقید کرنے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب دیکر اسکی بولتی بند کرا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے جِم میں لی گئی ایک تصویر شئیر کی جس پرایک بھارتی صارف نے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے محمد عامر پر تنقید کی اور کہا کہ گھر بیٹھو، خود بھی کرونا کا شکار ہو گے اور دوسروں کو بھی اس سے متاثر کروگے ۔ جواب میں محمد عامر نے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ جِم اُن کے گھر کا ہی ہے ۔