محمدنگر،ایمن آباد(نامہ نگاران) لاکھوں روپے کے جعلی چیک دینے پر مقدمات درج کرلیے گئے ۔محمدنگر ای بلاک کے رہائشی و غلہ منڈی کے آڑھتی محمد مسعود نے چار لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر کاشتکار عبدالسلام سکنہ 63/EBکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا۔ایمن آبادگوناعر کے رہائشی محمد عثمان کو کاروباری لین دین پر نیک محمد ساکن پرانی آبادی نزد سائیں توکل قبرستان نے 35 لاکھ 50 ہزار روپے کا جعلی چیک دے دیا۔ مہلو والا کے رہائشی محمد عثمان کو لین دین پر نارووال کے بابر حسین نے 44 ہزار روپے کاجعلی چیک دے دیا،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔