محمدنگر(نامہ نگار ) ٹیوب ویل کے حوض میں نہاتے ہوئے 15سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔حامد پور سیداں کا رہائشی محمدجہانگیر گھر کے قریب کھیت میں ٹیوب ویل کے حوض میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے نعش کوقبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال قبولہ پہنچادیا۔