محمدنگر(نامہ نگار ) کنویں سے نامعلوم شخص کی گلی سٹری نعش برآمدہوئی ہے ۔واقعے کے مطابق نواحی گاؤں 15/KBمیں ٹیوب ویل کے کنویں سے ریسکیو1122اہلکاروں نے نامعلوم شخص کی گلی سٹری نعش برآمد کرلی۔ نعش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کنویں سے بدبو آنے سے دیہہ کے افراد نے ریسکیواہلکاروں کواطلاع دی تھی ۔