اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھارت نوازی میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ،اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے کسی نے سرکاری سطح پر تقریب میں شرکت نہیں کی،تقریب کا آغاز مہمان خصوصی کے بغیر ہی کردیا گیا،پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے بھی مختصر تقریر کی،اس موقع پرمحموداچکزئی بھارتی سفارتکاروں کے ساتھ کافی دیر تک گفت وشنید کرتے رہے ۔ان کی طرف سے تقریب میں شریک ہوناسوالیہ نشان ہے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ،سول سوسائٹی کے چند ارکان کے سوا تقریب میں کسی نے شرکت نہیں کی۔