مکرمیٖ! میں نے چھ ماہ پہلے نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرائی لیکن محکمہ کی جانب سے ابھی تک نمبر پلیٹ جاری نہیں کی گئی جس بنا پر ٹریفک پولیس والے تنگ کرتے ہیں۔ جب بھی ایکسائز کے دفتر میں جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ پلانٹ بند پڑا ہے اس لئے نمبر پلیٹس نہیں بن رہیں۔ میری محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ نمبر پلیٹ بنانے کا ٹھیکہ کسی چینی کمپنی کو دے دیا جائے تاکہ یہ کام بروقت سرانجام پائے اور موٹر سائیکل سوار کسی بھی قسم کی خواری سے بچ سکیں یا پھر محکمہ ایکسائز چیف ٹریفک آفیسر سے مل کر بغیر نمبر پلیٹ نئے موٹر سائیکل سواروں کو سہولت دینے کی بات کریں کہ انہیں بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ (بابر علی لاہور)