لاہور (نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ )محکمہ ایکسائز پنجاب نے ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پروفیشنل اور پراپرٹی ٹیکس کے آخری تین ماہ کا ٹیکس ختم کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ملک میں لاک ڈاؤن اور کاروبار کی بندش کے باعث ایکسائز حکام نے رواں مالی سال کے آخری تین ماہ اپریل تا جون کے پروفیشنل اور پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دیتے ہوئے ختم کر دیا ۔اس اقدام سے محکمہ ایکسائزپنجاب کو3ارب30کروڑکم آمدنی ہوگی۔