لاہور(خبرنگارخصوصی،نامہ نگار خصوصی) محکمہ خواک کے عارضی طو رپر تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ، توسیع پانے والوں میں احمد جاوید، علی عمران،مدثر جاوید ، عمران ،زویا احمد ،راحیل اشرف، شعیب شامل ہیں،مذکورہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کی مدت ملازمت میں 2سال کی توسیع کی گئی ہے ،اس بارے سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود نے باضابطہ طو ر پر احکامات جاری کردیئے ہیں۔علاوہ ازیں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے 76 ڈسٹرکٹ اور اسسٹنٹ پراسکیوٹرز کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔